لبنان میں " امام صادق" ثقافتی سنٹر كا افتتاح

IQNA

لبنان میں " امام صادق" ثقافتی سنٹر كا افتتاح

سياسی و سماجی گروپ: آيت اللہ سيستانی كی حمايت سے بيروت كے جنوب میں اسلامی ثقافتی سنٹر كا افتتاح۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے لبنانی اخبار" الانوار" كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سنٹر كی افتتاحی تقريب میں مختلف شخصيات جيسے آقای سيستانی كےنمائندے " حجتہ الاسلام جواد شيرستانی" لبنانی پارليمنٹ كےاسپيكر" بنی بری" لبنان كے مفتی " محمدرشيد قبانی" مجلس اعلی كے نائب سربراہ " عبدالامير قبلان" لبنان میں ايرانی سفير " محمدرضا شيبانی" حزب اللہ كےنائب سربراہ " شيخ نعيم قاسم" اور دوسری مذہبی و سياسی شخصيات نے شركت كی۔ لبنان میں آيت اللہ العظمی سيستانی كے دفتر كے سربراہ " حاج حامد الخفاف" نے اپنے خطاب میں كہا كہ گزشتہ سال جب عراق میں مسيحی برادری كےحقوق كو پامال كيا جا رہا تھا تو آقای سيستانی نے اس كے خلاف آواز بلند كی تھی اور انھوں نے مسيحی برادری كو شہری" سےتعبير كيا تاكہ انھیںتمام تر شہری حقوق ميشر ہوں۔ مجلس اعلی كےنائب سربراہ نے كہا كہ " امام صادق" ثقافتی سنٹر كا مقصد اسلامی فرہنگ كو روشناس كرانا ہے اور ہم سب پر واجب ہے كہ اس موسسہ سے كما حقہ استفادہ كریں۔ شيخ نعيم قاسم نے كہا كہ یہ موسسہ، اسلام اور قرآن كی ترويج كا مركز ہے انھوں نے تاكيد كی وحدت ملی صرف نعرہ نہیں ہے بلكہ قرآن مجيد میں آئے ہوئے ان كلمات" واعتصموا بجبل اللہ جميعا ولاتفرقوا" كی عملی تفسير ہونا چاہیے۔
313459