تھائی لينڈ میںحضرت امام رضا (ع) كا جشن ميلاد منايا جائےگا

IQNA

تھائی لينڈ میںحضرت امام رضا (ع) كا جشن ميلاد منايا جائےگا

اعزازی خبرنگار گروپ: تھائی لينڈ میں ايرانی رايزنی كےتعاون سےامام رضا (ع) كے ميلاد كی مناسبت سے ايك جشن كا انعقاد كيا جائےگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے ادارہ ثقافتی و تعلقات عامہ " سازمان فرہنگ و اتباط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بانكاك میں قائم اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی نے اعلان كيا ہے كہ یہ عظيم الشان جشن بانكاك كی كسی جامع مسجد میں منعقد كيا جائے گا۔ جس میں ہزاروں مومنين كرام شركت كریں گے۔ انھوں نے كہا كہ جنوب تھائی لينڈ كی مسجد روح كےامام حجۃ الاسلام سيد سليمان حسينی اس جشن میں خطاب كریں گے۔ اور ساتھ ہی ايك نمائش كا اہتمام بھی كيا گيا ہے۔ آخرمیں انھوں نے كہا كہ تھائی لينڈ كی چند مذہبی ، ثقافتی اور علمی شخصيات مشہد مقدس كا دورہ بھی كریں گی۔
314265