كربلا كے داخلی راستوں پر زائر سرا كی تعمير

IQNA

كربلا كے داخلی راستوں پر زائر سرا كی تعمير

اعزازی نامہ نگار/ جلال بيطر فان: كربلا كے نائب ميئر نے كربلا كے داخلی راستوںپر دو بڑے زائر سرا وں كی تعمير كے حوالے سے خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اعزازی نامہ نگار كی گزارش كے مطابق انھوں نے" خيمہ" نيوز ايجنسی سے نقل كياہے كہ نائب ميئر كربلا حميد طائی نے كہا ہے كہ پہلی زائر سرا بغداد سے كربلا اور دوسری بابل سےكربلا كی جانب " فريحہ'' كے علاقے میں گيارہ ارب دينار كی لاگت سے تعمير كی جائے گی۔ انھوں نے بتايا كہ یہ تعمير ان زائرين كی سہولت كے لیےہے جو قافلوں كی صورت میں كربلا معلی مشرف ہوتے ہیں۔ اور خاص طور پر ان ايام میں جب لاكھوں گروہ كربلا آتے ہیں۔ نائب ميئر نے واضح كيا یہ زائر سرا زائرين كی استراحت اور دوسری سہولتوں سے آراستہ ہیں۔ طائی نے یہ بھی بتايا كہ نجف سےكربلا كے داخلی راستے پر زائر سرا كی تعمير كے سلسلے میں باہمی صلاح و مشورہ جاری ہے۔
315655