امام رضا علیہ السلام كے ميلاد كی مناسبت سے شہر ری كے مصلی میں جشن كی بہت بڑی تقريب منعقد كی جائے گی

IQNA

امام رضا علیہ السلام كے ميلاد كی مناسبت سے شہر ری كے مصلی میں جشن كی بہت بڑی تقريب منعقد كی جائے گی

سماجی گروپ: ۹ نومبر ۲۰۰۸ء كو امام رضا (ع) علیہ السلام كے ميلاد كی مناسبت سے شہر ری كے مصلی میں جشن كی ايك عظيم تقريب منعقد كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے آستانہ حضرت عبدالعظيم (ع) كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۹ نومبر ۲۰۰۸ء كو نماز مغرب و عشاء كےبعد مصلی شہر ری میں جشن كی ايك پر شكوہ تقريب منعقد كيا جائے گی۔ جشن كی اس تقريب میں حجت الاسلام و المسلمين " متبحری" خطاب كریں گے جبكہ نامور مداح اہلبيت (ع) جناب " اصفر فراھانی" مدحت امام رضا (ع) بيان كریں گے۔ آستانہ حضرت عبدالعظيم (ع) نےاشتہارات كے ذريعے لوگوں سے اپيل كی ہے كہ وہ جشن كی اس تقريب میں بھر پور شركت كریں۔
316769