بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق " زہك " شہر كی مسجد ابوالفضل میں محبان اہلبيت كا ايك بڑا اجتماع ہوا جس میں امام رضا (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا اہتمام كيا گيا اس محفل سے خطاب كرتے ہوئے حجۃ الاسلام " علی خيور" نے كہا كہ ايران میں جو بھی خيروبركت نظر آ رہی ہے یہ سب امام رضا (ع) كی عظمت اور آپكے با بركت وجود كےصدقے میں ھے۔ انھوں نے كہا انسان كی دنيا اور دنياوی امور سے محبت كے باعث جب اسے موت آتی ہے تو اس وقت اسےيارو مددگار كی اشد ضرورت محسوس ہوتی ہے اور اس وقت كے مددگار اہلبيت (ع) ہیں۔ ايران شہر كی مسجد آل رسول میں بھی محفل جشن كا انعقاد كيا گيا جس سے خطاب كرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمين " آژندی" نے امام رضا (ع) كے فضائل اور سيرت كو بيان كيا۔
318539