جامعۃ المصطفی العالمیہ میں ايك محفل قرآن منعقد كی جائے گی جس میں بين الاقوامی قراء شركت كریں گے

IQNA

جامعۃ المصطفی العالمیہ میں ايك محفل قرآن منعقد كی جائے گی جس میں بين الاقوامی قراء شركت كریں گے

اعزازی گروپ/ كرار علی جعفری: ۱۴ نومبر كو مفسر قرآن علامہ طباطبائی كی برسی كےحوالے سے پروگرام كےساتھ ساتھ جامعۃ المصطفی العالمیہ كی طرف سے ايك محفل قرآن منعقد كی جائے گی جس میں بين الاقوامی قرآء بھی شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا'' كے قم میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق علامہ طباطبائی كی برسی كےحوالے سے پروگرام كےساتھ ساتھ جامعۃ المصطفی العالمیہ كےادارہ امور قرآن وحديث نے ايك محفل قرآن كا بھی اہتمام كيا ہےجس میں بين الاقوامی قراء شركت كریں گے۔ ياد رہےكہ اس نورانی محفل میں مصر اور فلپائن كےممتاز قراء " احمد نعينع" اور استاد " عبدالباسط امام تو مارا" شركت كریں گے۔ یہ محفل ۱۴ نومبر ۲۰۰۸ء كو شام چھ بجے مدرسہ امام خمينی كے قدس ہال میں منعقد ہو گی۔
319313