علامہ طباطبائی نے فلسفہ اور تفسير كو احيا كيا

IQNA

علامہ طباطبائی نے فلسفہ اور تفسير كو احيا كيا

سماجی گروپ: علامہ طباطبائی نے دين، عرفان، فلسفہ پر چاليس سے زائد كتب تاليف كیں اور شہيد بہشتی، شہيد مطہری اور موسی صدر جيسے شاگردوں كی تربيت كی ہے اور انھوں نے اسلام كو بالخصوص فلسفہ اور تفسير كو احيا كياہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمين سيد محمد بابايی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ مازندران سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ علامہ طباطبائی ادب ، تواضع، فدا كاری، ايثار، سادہ زندگی كا مجسمہ تھے اور وہ تمام مسلمانوں كےلیے بہترين مثال اور مشعل راہ تھے۔ انھوں نے كہا كہ علامہ طباطبائی كی زندگی كے كئی پہلووں سے لوگ بے خبر ہیں اور ہماری ذمہ داری بنتی ہے كہ ہم ان كی زندگی كے معنوی، تربيتی اور اخلاقی پہلووں كو عوام كے لیے اجاگر كریں تاكہ ان تعليمات كے متوالے ان سے بہترين انداز سے مستفيد ہو سكیں۔ انھوں نے كہا كہ ان كی سب سے زيادہ با ارزش ياد گار ان كی تفسير الميزان ہے جو دنيائے اسلام كی شہرہ آفاق تفسيروں میں سے ہے۔ انھوں نے اس وقت تعليمات كے فروغ میں كليدی كردار ادا كيا ہے جب ماركيزم پر مشتمل نظريات ايران كے كونے كونے میں پھيلے ہوئے تھے۔
320846