بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شبعہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانی پارلمينٹ نے ۴ فصلوں اور ۱۶ مادوں پر مشتمل ايك قانون پاس كيا ہے جس كے تحت شہداء اور گم شدہ افرادكے خاندانوں كو خصوصی سہوليات فراہم كی جائیں گی ۔ شہداء و معذورين كميشن كے سربراہ محمد عاصم نے اميد ظاہر كی ہے كہ مذكورہ قانون كے تحت شہداء اور گم شدہ افراد كے تعاون میں مزيد اضافہ ہوگا ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ معذورين كے بجٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ كيا گيا ہے اورموجودہ اعداد و شمار كے مطابق ۷۴ ہزار معذور اور ايك لاكھ اٹھارہ ہزار افراد شہيد يا گمشدہ ہیں ۔
323279