قاہرہ میں " اسلامی ممالك كی ترقی میں خواتين كے كردار " كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

قاہرہ میں " اسلامی ممالك كی ترقی میں خواتين كے كردار " كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ:۲۴،۲۵ نومبر ۲۰۰۸ ء كو مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں "اسلامی ممالك كی ترقی میں خواتين كے كردار" كے موضوع پر دوسرا سيمينار منعقد كيا جائے گا یہ سيمينار "oic" كی نظارت میں ہوگا۔


بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی " ايكنا : نے كويت كی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی ممالك میں خواتين سے مربوط قوانين كا جائزہ لينا اور سماجی ، ثقافتی ، اقتصادی اور سياسی ميدانوں میں خواتين كے كردار كو مزيد استحكام دينا ہے۔
اس كے علاوہ اس سيمينار میں خواتين پر تشدد ، خواتين كے ساتھ عدم مساوات اور خواتين كی تعليم و تربيت پر خصوصی توجہ جيسے موضوعات پر بھی بحث و گفتگو كی جائے گی۔
ياد رہے كہ '' اسلامی ممالك كی ترقی میں خواتين كے كردار" كے موضوع پر پہلا سيمينار ۲۰۰۶ كو استنبول میں منعقد ہوا تھا ۔
323974