۲۵ نومبر ۲۰۰۸ ء كو ملائيشيا میں اسلامی يونيورسٹی كا افتتاح ہوگا

IQNA

۲۵ نومبر ۲۰۰۸ ء كو ملائيشيا میں اسلامی يونيورسٹی كا افتتاح ہوگا

بين الاقوامی گروپ: ۲۵ نومبر ۲۰۰۸ كو ملائشيا كے شہر "فيلا" میں اس ملك كےوزيراعظم " عبد اللہ احمد بداوی" اسلامی يونيورسٹی كا افتتاح كریں گے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے "برناما"سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس يونيورسٹی كی تاسيس كا مقصد يونيورسٹی كی سطح تك اسلامی تعليمات كی تعليم اور اسلامی تعليم میں جديد طرز تعليم سے استفادہ ہے ۔
ياد رہے كہ یہ اسلامی يونيورسٹی آٹھ(۸) شعبوں پر مشتمل ہے كہ جن كی تفصيل مندرجہ ذيل شعبہ قرآن و سنت ، منيجمنٹ ، حقوق ، اقتصاد ، جديد ٹيكنالوجی ، میڈيكل، غير ملكی زبانين اور ڈينٹيكل ۔
324625