بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ بالكان كے مطابق اس اجلاس میں البانوی وزير اعظم ، وزير ثقافت ، دينی و مذہبی رہنما اور دوسرے عہدہ داروں نے شركت كی۔ یہ اجلاس اديان كونسل آلبانیہ كی دعوت پر بين الاقوامی ہوٹل تيرانا میں ہوا۔ وزيراعظم نے تربيت افراد میں دين كے كردار كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہم علماء كے مقروض ہیں كہ جو ان تھك محنت سے معاشرے كی تربيت كا باعث بنے ہیں اور یہی امر ملكی معاشرہ كا محافظ ہے۔ كہا كہ ہم بعنوان وارث ہمارا وظيفہ ہے كہ بزرگوں اور علماء كی راہ پر چلیں اور اسی بنا پر حكومت نے مساجد اور موسسات ثقافتی و دينی و مذہبی كی تعمير كےلیے بجٹ میں ايك خاص رقم مختص كی ہے۔ اس میں دوسرے رہنماوں نے بھی خطاب كيا سب نے اپنے بيان میں البانیہ میں مذاہب و اديان كے درميان و حدت پر زور ديا۔
326137