بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ افراد ۲۷ نومبر ۲۰۰۸ سے اس بارڈر پر خيمے لگا كر بیٹھے ہیں۔ رپورٹ كے مطابق یہ افراد عمر كے لحاظ سے حج بيت اللہ مشرف نہیں ہو سكتے اور حج كے لیے ان كے پاس اخراجات بھی نہیں ہیں۔ اردن كی وزارت حج و اوقاف كے وزير " فواد النجداوی" نےكہا ہے كہ وزارت اوقاف ان افراد كی ذمہ داری قبول نہیں كرتی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اردن كے حجاج كا كوٹہ معين ہے اور ہر ۱۰ لاكھ افراد سے ايك ہزار افراد حج پر جا سكتے ہیں اور ہم نے حج پر جانے والے افراد كےلیے خاص عمر كی بھی شرط لگا دی ہے اس لیے ہم قانون كے خلاف كسی كو حج پر نہیں بھيج سكتے ہیں۔
329674