بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق " ترنڈ" خبررساں ادارے نے لكھا ہے كہ oic كے سربراہ كے اس تين روزہ دورے میں متعدد اجلاس منعقد كیے جائیں گے۔ رپور ٹ كے مطابق جناب اوغلو عالمی تحقيقی اجلاس میں بھی شريك ہوں گے۔ جس كا عنوان " تاريخ علم " ہے اور یہ اجلاس ہالينڈ كی " آمسٹرڈيم" يونيورسٹی میں منعقد كيا جائے گا۔ وہ اس دورے میں ہالينڈ كے وزير خارجہ اور وزير قانون سے عليحدہ عليحدہ ملاقاتیں كریں گے۔ كہا جا رہا ہے كہ ان كے دورے كا اصل عنوان كيا ہے اس بارے ابھی كوئی تفصيل معلوم نہیں ہو سكی ليكن كيونكہ ہالينڈ يورپ كا ايك بڑا ملك ہے اور وہاں پر اسلام اور مسلمانوں سے متعصب اور شدت پسندی بڑھ رہی ہے لہذا ممكن ہے یہ بات ان كے اس دورے میں زير بحث آئے۔
333143