بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كےمطابق لبنان كے المنار ٹی وی چينل نے كہا ہے كہ لبنانی بچوں نے عالمی اداروں اور اقوام متحدہ كی خاموشی كے خلاف اور غزہ میں محصور فلسطينی بچوں كی حمايت میں مظاہرہ كيا ہے۔ اس مظاہرے كے شركاء نے جو پلےكارڈ اٹھا ركھے تھے ان پر ملت فلسطين كے قانونی حقوق كو لوٹانے پر زور ديا گيا تھا۔ بچوں نے مظاہرے میں فلسطينی شہر غزہ میں بچوں كے برے حالات كی طرف عالمی اداروں كی توجہ مبذول كروانے كے لیے علامتی طور پر خود كو زنجيروں میں جكڑا ہوا تھا۔ مظاہرے سے خطاب كرتے ہوئے ايك مقرر نے كہا كہ فلسطينی بچوں كا كيا قصور ہے ۔ كيا انكا یہ گناہ ہے كہ وہ غزہ میں پيدا ہوئے ہیں۔
333802