بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق "اسمولن" شہر كے امام جمعہ " نجدی ديف" نے اس شہر كی جامع مسجد میں خطاب كرتےہوئے كہا كہ نماز جمعہ وہ حقيقت ہے جس سے تسامح اور اخوت كو ہر ہفتہ عام كيا جاتا ہے۔ اور اس مقدس مقام سے خطباء، بلغاریہ كے مسلمانوں كو صلح اور مسالمت آميز زندگی كی دعوت ديتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ عالمی معاشی بحران نے بلغاریہ كو بھی اپنی لپیٹ میں لے ليا ہے لہذا خدا پر ايمان اور مذہبی اعتقادات سےمدد ليتے ہوئے اس معاشی بحران كا قلع قمع كرنے كی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ خداوند اپنے بندوں كو مختلف مقامات میں آزماتا ہے اور وہی لوگ كامياب ہوتے ہیں جو ان آزمائشوں میں ثابت قدم رہیں۔
336163