بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كےمطابق روزنامہ" المسقبل" نے لكھا ہے كہ لبنانی مفتی " شيخ محمد رشيد قبانی" نے كہا ہے كہ فلسطين كی مظلوم ملت كو اس سے زيادہ اذيت و آزاد دينا ان كے جذبہ جہاد و استقامت كو مزيد بڑھانے كا سبب بنے گا اور یہ اسرائيل كے سراسر نقصان میں ہی رہے گا۔ انھوں نے مزيد كہا اگر اسرائيل یہ سوچ رہا ہے كہ وہ فلسطين كے محاصرے كے ذريعہ كچھ حاصل كر لے گا تو یہ اس كی خام خيالی ہے كيونكہ اس محاصرے سے ملت فلسطين كے اندر جذبہ جہاد اور اپنے حقوق كے حصول اور آزادی تك رسائی كا عزم مزيد مضبوط ہو گا۔ لبنانی مفتی نے كہا كہ تمام فلسطينی گروہوں كو چاہیے كہ وہ ايك پرچم تلے متحد ہو جائیں كيونكہ جہاد و استقامت صرف وحدت سے ہی ممكن ہے۔ اور اسی ذريعہ سے وہ اپنی سرزمين آزاد كروا سكتے ہیں۔
335936