ماسكو میں سيرت النبی كے موضوع پركتاب كی اشاعت

IQNA

ماسكو میں سيرت النبی كے موضوع پركتاب كی اشاعت

اعزازی خبرنگار: ماسكو كی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے شعبہ ادبيات كے استاد " اليگزينڈركوڈيلين " كے تعاون سے سيرت النبی كتاب كےكچھ حصہ كا ترجمہ اور اس كی اشاعت كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے اسلامك نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ماسكو يونيورسٹی میں ايشيائی افريقی ممالك كے انسٹیٹيوٹ میں عربی زبان كے سربراہ " ڈيمیٹرہ فرولوف" نے كہا ہے كہ سيرت النبی كتاب كے كچھ حصہ كا ترجمہ ڈاكٹر اليگزينڈر كوڈيلين نے كيا ہے ۔ انھوں نے كہا كہ یہ كتاب تحقيقی مقدمہ ، عربی متن ،ترجمہ اور حاشیہ پر مشتمل ہے۔ جس میں كوشش كی گئی ہے۔ كہ پيغمبر اكرم (ص) كی زندگی كو سادہ پيرائے میں بيان كيا جائے۔
337864