عراقی پارليمنٹ كے اسپيكر نے استعفی دے ديا

IQNA

عراقی پارليمنٹ كے اسپيكر نے استعفی دے ديا

اعزازی نامہ نگار: عراقی نامہ نگار " منتظر الزيدی" كی گرفتاری كے بارے میں پارليمنٹ كے اجلاس میں ہونے والی گرما گرم بحث وگفتگو كے نتيجہ میں عراقی پارليمنٹ كےاسپيكر نے استعفی دے ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں " ايكنا" نے فرانسيسی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراقی پارليمنٹ كے اسپيكر " محمود المشہدانی" نے پارليمنٹ كے ۲۲۳ نمائندوں كی موجودگی میں استعفی دے ديا۔ عراقی اخباروں نے چند روز قبل ان كے استعفی كے بارے میں متضاد خبریں شائع كی تھیں اور اب المشہد انی نے بھی اپنے مستعفی ہونے كا اعلان كرديا ہے۔ واضح رہے كہ پارليمنٹ میں چند روز قبل غير ملكی افواج كے انخلاء اورنامہ نگار منتظر الزيدی كی گرفتاری كے بارے میں اراكين كے ساتھ ہونے والی بحث كے بعد اسپيكر نے مستعفی ہونے كی دہمكی دی تھی۔ امريكی جنگی پاليسيوں كے خلاف احتجاج كرتے ہوئے امريكی صدر بش كی جانب جوتا پھينكنے والے صحافی منتظر الزيدی كی رہائی كے لئے مقتدی صدر كے حاميوں كی پارليمانی كمیٹی كی درخواست پرہونے والی بحث بے نظمی كا شكار ہو گئی تھی۔ عراقی پارليمنٹ كے ڈپٹی سپيكر " ويسام الزوبيدی" نے اس سلسلہ میں وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ مقتدی صدر كے حامی نمائندوں نے پارليمنٹ كی كاروائی كو روك كرمطالبہ كيا كہ منتظر الزيدی كی گرفتاری اوران كی زد وكوب كرنے كے بارے میں بات كی جائے ليكن دوسرے نمائندوں نے كہا یہ عدالت كا معاملہ ہے۔ المشہدانی نے اس اعتراض كے جواب میں كہا كہ ايسی اسمبلی كا سپيكر ہونا ميرے لیے باعث افتخار نہیں ہے۔ میں اس عہدے سے مستعفی ہو جاوں گا۔
337653