بدھ كے روز پورے لبنان میں سوگ منايا گيا

IQNA

بدھ كے روز پورے لبنان میں سوگ منايا گيا

سياسی و سماجی گروپ: لبنان كے وزير اعظم كی طرف سے غزہ كی پٹی میں میں شہيد اور زخمی ہونے والے افراد كے خاندانوں سے اظہار يكجہتی كےلیے ۳۱ دسمبر كويوم سوگ منايا گيا۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") لبنانی اخبار " المستقبل" كے مطابق لبنانی وزير اعظم " فواد سنيورہ" كے منگل كے روز اعلان پر ۳۱ دسمبر كو پورے لبنان میں سوگ منايا گيا۔ وزير اعظم نے واضح كيا كہ ہم سوگ منا كر غزہ میں شہيد ہونے والوں افراد كے گھر والوں سے اظہار ہمدردی كرنا چاہتے ہیں۔ اس دن تمام سركاری عمارتوں پر لبنانی پرچم سرنگوں رہے اور ریڈيو ٹيلی ويژن پر فلسطينی اور غزہ كے موضوع پر خصوصی نشريات كا انتظام كيا گيا۔
341668