بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ آذربائيجان : ايرانی سفير ناصر حميدی زارع نے كہا ہے كہ ملت اسلامیہ كو اسرائيل اور امريكا كی تمام سازشوں كےمقابلے میں متحد ہو كر اسلام اور فلسطينی مظلوم عوام كا دفاع كرنا ہو گا۔ آذربائيجان میں متعين ايرانی سفير نے اسرائيل كو ايك دہشت گرد ملك قرار ديتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كا وجود اس وقت ملت مسلمہ اور مشرق وسطی كے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے غزہ پر اسرائيل كی حالیہ جارحيت پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ اس وقت تمام مسلمانوں پر واجب ہے كہ فلسطينی مظلوم مسلمانوں كے غم میں شريك ہوں اور اسرائيلی مظالم كی پر زور مذمت كریں۔
340695