بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كےخصوصی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ شہيد فاونڈيشن كے سربراہ اور نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمين رحيميان نے شہدائے غزہ كے حوالے سے منعقد كی گئی مجلس ترحيم سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آج شہداء كے خون كی بركت سےدنيائے اسلام میں بيداری آ چكی ہے۔ یہ بيداری اسرائيل اور امريكہ كی نابودی كا آغاز ہے ۔ انھوں نے كہا كہ ہمیں يقين ہے اس مظلوميت او شہادت میں فتح پنہان ہے۔ مجلس میں قائد انقلاب اسلامی كے دفتر كے سربراہ محمدی گلپائيگانی، اٹارنی جنرل حجۃ الاسلام والمسلمين دری نجف آبادی، ايران میں حماس كے نمائندے اور ديگر اہم شخصيات نے شركت كی۔
342050