مسلمانوں كا احتجاج عرب حكومتوں كے لیے خطرے كی گھنٹی

IQNA

مسلمانوں كا احتجاج عرب حكومتوں كے لیے خطرے كی گھنٹی

سياسی گروپ: غزہ پر اسرائيلی حملوں كے جواب میں امت مسلمہ كا احتجاج عرب حكومتوں كے مصلحت آميز سكوت كو توڑنے كا سبب بنے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كو انٹرويو ديتے ہوئے ايرانی پارليمنٹ كے ثقافتی كميشن كے صدر غلام علی حداد عادل نے غزہ پراسرائيلی جارحيت كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كا وسيع پيمانے پر احتجاج عرب حكومتوں كو مجبور كر دے گا كہ وہ بھی ان كی آواز سے آواز ملا كر فلسطينيوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كریں۔ غزہ پر اسرائيلی حملوں پر بعض عرب حكومتوں كی خاموشی پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے كہا كہ یہ ممالك اسرائيل كے مكروہ عزائم سے باخبر ہیں۔ اور ان كی مدد كے بغير ايسی جارحيت ممكن ہی نہیں۔ سابق اسپيكر نے واضح كيا ہے كہ ان حكومتوں كی مصلحت آميز خاموشی سے ان كا اقتدار روز بروز كمزور ہورہا ہے۔ انھوں نے بعض عرب اور اسلامی ممالك كی حكومتوں سے مخاطب ہو كر كہا كہ امريكا كی غلامی ذ لت اور كمزوری كی علامت ہے۔ ايك سوال كے جواب میں انھوںنے كہا كہ اسرائيل پچھلے ساٹھ سال سے فلسطين پر مسلح جارحيت كا مرتكب ہو رہا ہے اور اب تك سوائے رسوائی اور نا كامی كے كچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔
342449