مہر نيوز ايجنسی نہرين نیٹ كے مطابق بعض با اعتماد ذرائع كے مطابق اسرائيل كے غزہ پر زمينی حملہ كا مقصد غزہ پر قبضہ ہے۔ اس كےعلاوہ مصر كے صدر حسنی مبارك پر بڑھتے ہوئے دباو كو نظر میں ركھتے ہوئے یہ اقدام ضروری تھا كہ اسرائيل كی طرف سے رفح كے راستے كو بند كر ديا جائے ۔ اس كے علاوہ بعض يورپی ذرائع نے ايك ہفتہ پہلے اس راز پر سے بھی پردہ اٹھايا ہے كہ مصر ، سعودی عرب اور اردن كی طرف سے گرين سگنل ملنے كے بعد اسرائيل نےغزہ پر حملےشروع كئے تھے ۔ ۲۷ دسمبر سے ليكر اب تك اسرائيلی حملوں كے نتيجہ میں تقريباً ۴۷۰ فلسطينی شہيد اور ۲۳۰۰ افراد زخمی ہو چكے ہیں۔