مسئلہ غزہ ساری امت مسلمہ كا مسئلہ ہے

IQNA

مسئلہ غزہ ساری امت مسلمہ كا مسئلہ ہے

سياسی و اجتماعی گروپ: غزہ فقط فلسطين كا مسئلہ نہیں۔ فلسطينی قوم نے ۲۲ دن شجاعت اور جوانمردی كا ثبوت ديتے ہوئے حزب اللہ كی طرح ايك مرتبہ پھر صیہونيت كے دانت كھٹے كر دیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نہاوند كے گورنر عبدالسيد حقيقی نے فلسطين كی حمايت میں ايك جلوس سےخطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں خوشی ہے كہ دنيا كے اكثر لوگوں نے غزہ كے بحران پر اپنی فكر اور اخلاقی بيداری كا ثبوت ديا اور آج اسرائيل كی شكست اسی بروقت بيداری كا نتيجہ ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ جہاں تك بين الاقوامی انسانی حقوق كا تعلق ہے تو وہ صرف اسرائيلی مفاد كو نظر میں ركھ كر اقدام كرتے ہیں۔ اسی لیے ايران سميت دنيا بھر كے مسلمان اسرائيلی شكست كا اصلی متحرك فلسطينی عوام كی ثابت قدمی اور شجاعت قرار ديتے ہیں۔ حقيقی نے كہا كہ بعض عرب حكام كی خاموشی كے باوجود فلسطينی مجاہدين فتح كے بہت قريب پہنچ چكے ہیں۔ جلوس میں ايك ہزار سے زائد طلاب اور مقامی لوگوں كی كثير تعداد نے شركت كی اور اسرائيل كے خلاف نعرے نگائے۔
350548