عاشورہ قرآن كريم كی عملی تفسيركا نام ہے

IQNA

عاشورہ قرآن كريم كی عملی تفسيركا نام ہے

سياسی و سماجی گروپ: واقعہ عاشورہ اگرچہ ايك دن میں سمٹ گيا ليكن اس ايك دن نے امربالمعروف ، نہی عن المنكر ، ايثار ، شہادت اور نماز كو معراج پر پہنچا ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' ادارہ اسلامی تبليغات رزن كے صدر حجۃ الاسلام والمسلمين مرتضی كريم نے رزن كی مختلف مذہبی تنظيموں كے سربراہوں اور حكومتی عہدہ داروں كے ساتھ تہذيبی اقدار كی ترويج كےمركز اوراس كی آئندہ حكمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ معاشرہ میں مختلف قسم ك بدعتوں اور خبرابيوں كا علمی راہ حل تلاش كرنا اس مركز كا اہم ترين ہدف ہے۔ انھوں نے كہا كہ محافل اورمجالس میں بہترين خطباء سے استفادہ اور مستند كتب كی تشہر و تقسيم كے ذريعےعزاداری كو محفوظ ركھا جا سكتا ہے۔ اجلاس میں رزن كے ٹریڈ ڈپارٹمنٹ كے چيئرمين علی مرادی نور نے شركت كی اور اجلاس كو سراہتے ہوئے كہا كہ اس وجہ سے اس سال رزن میں غير اسلامی رسمیں اور بدعتیں كم ہوئی ہیں۔ آخر میں رزن كے گورنر نے كہا كہ عزاداری امام حسين(ع) میں افراط و تفريط شيعہ مذہب كی توہين كا باعث بنتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اس مسئلہ میں تمام انجمنوں كو علماء اور مجتہدين ك پيروی كرنا چاہیے۔
350583