تركی ہلال احمر كی طرف سے غزہ كی امداد

IQNA

تركی ہلال احمر كی طرف سے غزہ كی امداد

سياسی و سماجی گروپ: تركی ہلال احمر نے غزہ كی مظلوم عوام سے ہمدردی كا اظہار كرتے ہوئے ان كی امداد كے لیے ايك اور كاروان ارسال كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " ترند نيوز'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی ریڈ كراس نے گزشتہ روز فلسطين كی عوام سے انسان دوستی كا مظاہرہ كرتے ہوئے ان كے لیے امدادی سامان پر مشتمل ايك اور كاروان ارسال كيا ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ كارواں ۲۰ گاڑيوں پر مشتمل ہے جو گزشتہ روز امدادی سامان ليكر غزہ كی طرف روانہ ہوا ہے۔ یہ امدادی سامان كہ جو خوراك اور ادويات پر مشتمل ہے غزہ كے لوگوں میں تقسيم كيا جائے گا۔
351735