گيمبيا كے سفير :اسرائيلی اجناس كا بائيكاٹ كيا جائے

IQNA

گيمبيا كے سفير :اسرائيلی اجناس كا بائيكاٹ كيا جائے

سياسی و سماجی گروپ: تہران میں گيمبيا كے سفير نے كہا ہے كہ ان كا ملك اسرائيلی اجناس كےبائيكاٹ كا موافق ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تہران میں گيمبيا كےسفير نے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ تمام مسلمانوں پر واجب ہے كہ وہ غزہ كے لوگوں سے يكجہتی كا اظہار كریں اور میں گيمبيا كی نمائندگی میں غزہ كے لوگوں سے يكجہتی كا اعلان كرتا ہوں اور اسرائيل كی اجناس كے بائيكاٹ كا موافق ہوں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ايران ثقافتی ، فوجی اور اقتصادی ميدانوں میں ايك قدرت مند ملك ہے۔ اور افريقی ممالك كے ايران كےساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں۔ گيمبيا كے سفير نے ايران پر امريكہ كی طرف سے اقتصادی پابنديوں كے حوالے سےگفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايران جيسے مضبوط ملك پر ان پابنديوں كا كوئی اثر نہیں پڑتا بلكہ ايران نے ان مشكلات كے مقابلے میں اپنی طاقت كا مظاہرہ كيا ہے۔
353210