بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق بلغاریہ كی رياست " اسمولن" میں سعودی عرب كے مدارس سے فارغ التحصيل وہابی اپنی سرگرميوں میں مشغول ہیں۔ بلغاریہ كی رياست " اسمولن" كہ جس میں مسلمانوں كی اكثريت ہے میں ۲۰۰۹ء كے آغاز سے ہی اس رياست كی مختلف مساجد میں اسلام شناسی كے موضوع پر تقارير كا آغاز ہوا ہے۔ مذكورہ رياست كے مفتی " دبف" نے كہا كہ موجودہ سال كےآغاز سے ليكر اب تك اس رياست كی مساجد میں اسلام اور مسلمانوں كے موضوع پر تقارير كی گئی ہیں۔ اور اس علاقے كے لوگوں كو اسلام سے آگاہ كرنے كے لیے تقارير كا یہ سلسلہ اس سال كے آخر تك جاری رہےگا انھوں نے مزيد كہا كہ موجودہ سال كے دوران اس علاقے كی قديم مساجد كی تعمير نو بھی كی جائے گی۔
353270