بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لبنان كے روزنامہ " المستقبل" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ لبنان كی مجلس اعلی كے نائب صدر آيت اللہ شيخ عبدالامير قبلان" نےگزشتہ ہفتے كی نماز جمعہ كےخطبوں میں خطاب كرتےہوئے ملت فلسطين كی حمايت كرنے پر عرب حكمرانوں اور مسلمانوں كا شكریہ ادا كيا۔ انھوں نے تمام مسلمانوں سےدرخواست كی كہ وہ عبادت اور نماز كے اسلحے سےليس ہو كر اپنے كمال كی منزل پر گامزن ہوں اور انسانيت كی حفاظت كے لیے بغير دليل كےخونريری اور دوسروں كےحقوق پر ڈاكہ ڈالنے سے پرہيز كریں۔ آيت اللہ قبلان نے مزيد كہا كہ غزہ میں مسلمانوں كے قتل عام كی كوئی دليل موجود نہیں ہے۔ اور اس علاقے میں مسلمانوں كا بغير دليل كے قتل عام كيا جا رہا ہے۔ انھوں نے سلامتی كونسل سے درخواست كی كہ وہ فلسطينيوں كو انكے حقوق دلوائے اور فلسطينيوں كی آزاد اور خود مختار حكومت كے قيام كے لیے كوشش كرے۔ انھوں نے كہا كہ غزہ میں اسرائيلی جارحيت كی دين یہوديت بھی اجازت نہیں ديتا اور انھوں نے حضرت موسی (ع) كی تعليمات كو ترك كر كے خود حضرت موسی علیہ السلام كے خلاف جنگ كی ہے۔
353317