بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " اخبار العالم" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصری حكام نے اس اقدام كی وجہ بيان كرتے ہوئے كہا كہ تركی كےڈاكٹروں كی اس ٹيم نے سيكورٹی افسران كےساتھ ناشائستہ سلوك كيا ہے۔ اس ٹيم كا اصرار ہے كہ اسے رفح كے راستے سے غزہ جانے كی اجازت دی جائے اور اگر اسے اجازت نہ دی گئی تو وہ بين الاقوامی عدالت میں مقدمہ كرے گی۔ ياد رہے كہ اس سے پہلے تركی كے كاروان اس راستے سے غزہ جاتے رہے ہیں۔
354124