سوریہ كے وزير خارجہ كی غزہ كا محاصرہ ختم كرنے پر تاكيد

IQNA

سوریہ كے وزير خارجہ كی غزہ كا محاصرہ ختم كرنے پر تاكيد

سياسی وسماجی گروپ: سوریہ كے وزير خارجہ " وليد معلم" نے تاكيد كی ہے كہ غزہ كا محاصرہ فوری طور پر ختم ہونا چاہیے اور وہاں كے لوگوں كوامداد پہنچنی چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سوریہ كی خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سوریہ كے وزير خارجہ نے ۲۷ جنوری ۲۰۰۹ء كو فرانس كی سينٹ كے ركن " فيليپ مارينی" سے ملاقات میں غزہ كے حالات ، اس كی تعمير نو كی ضرورت ، غزہ كے محاصرے كا فوری خاتمہ اور رفح اور غزہ جانے والے راستوں كو كھولنے جيسے موضوعات پر تبادلہ خيال كيا۔، مارينی نے بھی اس ملاقات میں كہا كہ علاقے میں قيام امن كے لیے سوریہ كی كوششوں كو ہم قدر كی نگاہ سے ديكھتے ہیں۔
355945