تاجكستان میں" انقلاب اور اس كے ثمرات "كے عنوان پر اجلاس

IQNA

تاجكستان میں" انقلاب اور اس كے ثمرات "كے عنوان پر اجلاس

فكرونظر گروپ: تاجكستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كی طرف سے " انقلاب اور اس كے نتائج" كے عنوان سے ايك اجلاس كا انعقاد كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تاجكستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ترجمان نے كہا ہےكہ اس اجلاس میں شعراء، تاريخ دان اور تاجكستان كی سياسی شخصيات شريك ہوں گی۔ اجلاس میں اسلامی انقلاب كے ثمرات اور نتائج پرتجزیے كے علاوہ ثقافتی اور عالمی عناوين بھی بطور خاص زير بحث آئیں گے۔ تاجكستان كے شہر خجند میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں مذكورہ شہر كے چار شعراء اسلامی انقلاب كے عنوان پر اشعار پڑہیں گے۔ ايرانی كلچرل سنٹر كی طرف سےاسلامی انقلاب كے عنوان پر مقالات لكھنے والے تين افراد كے مقالات اخبارات میں شائع كیے جائیں گے اور اسلامی انقلاب كے عنوان پر دو شنبہ شہر كے طلبا میں سے تيس افراد كو مقالات لكھنے پر قيمتی انعامات سے بھی نوازا جائےگا۔
357346