بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فلسطين میں اسلامی مزاحمتی تحريك '' حماس" كے سينئر رہنما كا ۳ فروری كو ايرانی پارليمنٹ كے اركان كی طرف سے شاندار اور پرتباك استقبال كيا گيا۔ خالد مشعل نے ايرانی اركان پارليمنٹ كو غزہ كے تازہ ترين حالات كے حوالے سے بريفنگ دی انھوں نے فلسطين كی بھر پور حمايت پر رہبر انقلاب آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای، ايرانی صدر مملكت ، پارليمنٹ كےاسپيكر اور ايرانی عوام كا شكریہ ادا كيا اور كہا كہ اہل غزہ كی فتح پوری امت مسلمہ ، حريت پسندوں اور ايرانی عوام كی فتح ہے۔ ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی نےخالد مشعل كےخطاب سے پہلے تقرير كرتے ہوئے خالد مشعل كو حماس كی ممتاز شخصيت قرار ديتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كےمقابلے میں فلسطينی سرزمين پر حماس اور اس كےنمائندوں كا وجود اسلام كے لیے باعث عزت و افتخار ہے۔ اركان پارليمنٹ نے اسرائيل مردہ باد "، فلسطين زندہ باد " كے نعرے لگا كر فلسطينی عوام كے ساتھ اظہار يكجہتی كيا۔
358794