ايران كے اسلامی انقلاب نے دنيا كو ظلم كا مقابلہ كرنے كی جرأت بخشی

IQNA

ايران كے اسلامی انقلاب نے دنيا كو ظلم كا مقابلہ كرنے كی جرأت بخشی

اعزاداری نامہ نگار/نجيبہ خروشی: ايران صوبہ اردبيل كے گورنر نے كہا ہے كہ امام خمينی كی قيادت میں اسلامی انقلاب كی كاميابی نے دنيا كو ظلم كا مقابلہ كرنے كی جرأت بخشی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے مطابق اردبيل شہر كے ترقياتی پروگرام كا افتتاح كرتےہوئے گورنر يوسف اكبری نے كہا كہ انقلاب نے ۳۰سال كے مختصر عرصہ میں دنيا بھر میں عظيم اثرات چھوڑے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ آج اسی اسلامی انقلاب كی بدولت ايران دنيا بھر كے مسلم اور غيرمسلم محروم طبقوں كے لیے ايك محفوظ پناہ گاہ كی حيثيت اختيار كر چكا ہے۔ اكبری نے كہا كہ شاہی حكومت میں ہر كوئی ايران كو حقارت كی نظر سے ديكھتا تھا۔ جسكی وجہ صرف اور صرف حكومت كی طرف سے اغيار كی بھر پور پشت پناہی تھی۔ انھوں نے كہا كہ یہ ايران میں اسلامی انقلاب ہی ہے جس كی وجہ سے تركی كے وزير اعظم طيب اردگان نے ايك انتہائی اہم عالمی اجلاس میں جرأت ، غيرت اور حميت كا اظہار كرتے ہوئے اسرائيل كےخلاف آواز اٹھائی ہے۔ غزہ پر اسرائيلی حملوں اور ان كے نتيجے میں وسيع پيمانے پر تباہی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے انھوں نے كہا كہ ۲۲ دن مسلسل جاری رہنے والی جنگ میں غزہ كےعوام نے جرات اور استقامت كا مظاہرہ كر كے ہميشہ كے لیے فتح اور نصرت اپنے نام كر لی ہے۔
358870