بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے قم میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق انقلاب اسلامی ايران كی سالگرہ اور غزہ كے لوگوں كےقابل فخر جہاد كی مناسبت سے " انقلاب اسلامی اور جہاد غزہ" كےموضوع پر قم میں ايك سيمينار ہو گا جس میں غير ايرانی طلباء اور فضلاء بڑی تعداد میں شركت كریں گے۔ اس سيمينار میں مجمع فرہنگی طلاب پاكستان كے سرپرست حجت الاسلام " رئيسی" اور اہواز كے امام جمعہ اور صوبہ خوزستان كے دينی مدارس كے ناظر حجت الاسلام " حاجتی" خطاب كریں گے۔ یہ سيمينار ۹فروری ۲۰۰۹ء كو نماز مغرب و عشاء كے بعد مدرسہ امام خمينی كے قدس حال میں منعقد ہو گا۔ ياد رہے كہ اس سيمينار كا اہتمام مجمع فرہنگی طلاب پاكستان نے كيا ہے۔
359509