بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب كا آغاز ايران كی كاميابيوں كے عنوان سے ايك فلم كے اجراء سے ہوا اس كے بعد كولمبو میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے انچارج مرندی نے خطاب كرتے ہوئے شيعہ، سنی افراد كا شكریہ ادا كيا جنہوں نے گزشتہ ۳۰ سالوں میں ايران كے اسلامی انقلاب كی حمايت كی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ گزشتہ ۳۰ سالوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كے نظام نے بہت سی كاميابياں حاصل كی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ايران كو ايسی جنگ میں كاميابی نصيب ہوئی ہے جس میں ايك طرف پوری دنيا تھی اور دوسری طرف صرف ايران تھا انھوں نے كہا كہ اس جنگ میں ملت ايران نے ايمان اور خدا پر توكل كی وجہ سے كاميابی حاصل كی۔ جناب مرندی نے كہا كہ انقلاب اسلامی كےخلاف ابتداء ہی سے منفی پراپيگنڈے كیے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ايك یہ ہے كہ ايران میں اہل سنت برادران كے ساتھ امتيازی سلوك روا ركھا جاتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ ايران كے مسلمانوں ، عيسائيوں، زرتشتيوں اور یہوديوں نے اس ملك كے لیے اپنی جانوں كے نذرانے بھی دیے ہیں كيا یہ ان كی حكومت ايران سے نفرت كی دليل ہے یہ سب دشمن كے جھوٹے پراپيگنڈے ہیں۔
361733