بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےتھائی لينڈ كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس موبائل سیٹ میں قرآن مجيد كا مكمل متن موجود ہو گا یہ موبائل سیٹ آذان سنائے گا، شرعی اوقات كی نشاندہی كرے گا اور قبلہ كی سمت بھی متعين كرے گا۔ ملائيشيا موبائل ٹيلی فون سیٹ كی سب سے بڑی كمپنی " مكسيس" كے انچارج نے كہا كہ دينی فرائض كی مسلمانوں كے نز ديك بہت زيادہ اہميت ہے اور ہماری كمپنی اس كا خاص خيال ركھتی ہے۔ ملائيشيا كے مسلمان اس كمپنی كی ويب سائٹ سے قرآن مجيد كو ڈاؤن لوڈ بھی كر سكتے ہیں۔
363298