افغانستان میں مقيم ايرانيوں كی چہلم سيدالشہداء میں شركت

IQNA

افغانستان میں مقيم ايرانيوں كی چہلم سيدالشہداء میں شركت

سماجی گروپ: افغانستان میں مقيم ايرانی باشندوں نےحضرت امام حسين (ع) كے چہلم كی مناسبت سے كابل میں ايرانی سفارتی خانہ كے اندر مجالس عزاء كا اہتمام كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر نے كہا ہے كہ ان مجالس میں سب سے پہلے نماز باجماعت ادا كی گئی اور اس كے بعد خطيب نےحضرت امام حسينؑ كےقيام پر روشنی ڈالی اور بعد ازاں نوحہ خوانی اور سينہ زنی كی گئی۔ علاوہ ازیں افغانستان كی مساجد ، امامبارگاہوں ، بالخصوص مسجد خاتم النبيين خاتم الانبياء، محمدیہ سلام چوٹی، فاطمیہ، مراجع تقليد كے دفاتر اور دوسرے مقامات پر مجالس عزا اور جلوس عزاء كا اہتمام كيا گيا۔
364755