البانیہ میں چہلم سيدالشہداء كا انعقاد

IQNA

البانیہ میں چہلم سيدالشہداء كا انعقاد

سماجی گروپ: ۱۶ فروری ۲۰۰۹ء كو البانیہ كے دارالحكومت "تيرانا" میں مسجد اہل البيت(ع) میں اباعبداللہ الحسين(ع) اور ان كے با وفا ساتھيوں كا چہلم منايا گيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق چہلم كے اس پروگرام كا آغاز تلاوت قرآن مجيد سے ہوا اس كے بعد " شاہ كمال ركا" نے واقعہ كربلا اور فلسفہ قيام حسين(ع) كے موضوع پر تقرير كی۔ البانیہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير " اقبالی" نے اپنی تقرير میں قرآن مجيد كی آيات كا حوالہ ديتےہوئے كہاكہ خدا كے نزديك كربلا كے شہداء كا بہت بڑا مقام ہے۔ انھوں نے كہا كہ ہمیں چاہیے كہ دنيا اورآخرت كی بھلائی كے لیے واقعہ كربلا سے درس حاصل كریں۔ چہلم كے اس پروگرام میں نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی كی گئی۔ ياد رہے كہ آئندہ ہفتے بھی مسجد اہل بيت (ع) میں رحلت پيغمبر اكرم (ص) اور شہادت امام حسن(ع) مجتبی اور شہادت امام رضا(ع) كی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہو گی۔
365527