بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ یہ مقابلے كتبی صورت میں ہوں گے اور دو قسموں پر مشتمل ہوں گے۔ ابتدائی سطح كے مقابلے اور پيشرفتہ قسم كے مقابلے، ابتدائی سطح كے مقابلے دوكتب سے لیے جائیں گے جن میں ايك " نجوم سادہ زبان میں" اور دوسری " دكتر رضائی كی تاليف كردہ كتاب قرآن كے سائنسی اعجاز پر تحقيقی نگاہ ہے۔ اور پيشرفتہ مقابلوں كے لیے جس كتاب كا انتخاب كيا گيا ہے وہ رابرٹ ٹی كی تاليف كردہ كتاب" نجوم دينا مكی" ہے ان مقابلوں میں شركت كے خواہشمند حضرات مندرجہ ذيل ويب سائٹ پر اپنا نام درج كروا سكتے ہیں۔www.nojumi.org مقابلوں میں شركت كرنے والے افراد میں سے ۴۰۰ افراد كو قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔
366293