بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق یہ اجلاس" مزار شريف" میں " اخوت اسلامی كونسل" كے دفتر میں منعقد ہوا جس میں شريك شيعہ سنی علماء نےاسلامی وحدت كی ضرورت پر زور ديا ۔ اس اجلاس میں اس بات پر تاكيد كی گئی كہ دشمن مسلمانوں كی وحدت كو نابود كرنا چاہتا ہے اس لیے علماء اسلام كی ذمہ داری ہے كہ وہ وحدت و يكجہتی كے فروغ كے لیے اپنا كردار ادا كریں۔ اس اجلاس میں شريك اہل سنت كے عالم دين " مولوی رحمانی" نے كہا كہ اگر ہم علماء آپس كے اختلافات كو ختم نهیں كریں گے تو ہمیں عوام سےتوقع نہیں ركھنی چاہیے كہ وہ اپنی مذہبی اختلافات كو ختم كر كے وحدت اسلامی كا مظاہرہ كریں۔
367759