اردن كے بادشاہ كی فلسطين میں مستقل حكومت كے قيام كی تاكيد

IQNA

اردن كے بادشاہ كی فلسطين میں مستقل حكومت كے قيام كی تاكيد

سياسی وسماجی گروپ: اردن كے بادشاہ " ملك عبداللہ" نے قيام امن كے لیے فلسطين اور اسرائيل كے درميان مذاكرات كی ضرورت پر زور ديا اور كہا كہ فلسطين میں بين الاقوامی قانون كے مطابق مستقل حكومت قائم كی جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اردن كے بادشاہ نے قيام امن كے لیے فلسطين اور اسرائيل كے درميان مذاكرات كی تاكيد كی۔ انھوں نے یہ بات مشرق وسطی میں امريكی صدر كے نمائندے جارج ميشل سے ملاقات میں كی۔ جارج ميشل نے بھی اس ملاقات میں كہا كہ ہم مشرقی وسطی میں مستقل قيام امن كےلیے كوشش كر رہے ہیں اور ہماری خواہش ہے كہ فلسطين میں ايك مستقل فلسطينيوں كی حكومت قائم ہوا۔
371367