نيشا پوری سائيكل سوار تھائی لينڈ سے ہوتا ہوا ملائيشيا كی طرف رواں دواں ہے

IQNA

نيشا پوری سائيكل سوار تھائی لينڈ سے ہوتا ہوا ملائيشيا كی طرف رواں دواں ہے

سماجی گروپ: ايران كے شہر نيشا پور كے سائيكل سوار نے صلح اور انسان دوست اسلامی ثقافت كی ترويج كے لیے دنيا كےسفر كا آغاز كيا ہے وہ اس وقت تھائی لينڈ اور ملائيشيا كے درميان ۳۰۰۰ كلومیٹر كی مسافت طے كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق نيشا پور كے سائيكل سوار " اسماعيل صالح آبادی" نے ايران كے تمام شہروں كے علاوہ دنيا كے ۲۸ ممالك كا سفر كيا ہے۔ اس نے اپنے اس سفر كا مقصد اسلام كا امن پيغام پہنچانا، لوگوں كے آداب و رسوم سے آگاہی حاصل كرنا اور دنيا كے لوگوں سے تبادلہ خيال كرنا بتايا ہے۔ یہ سائيكل سوار اپنے سفر كے حالات بيان كرتے ہوئے كہتا ہے كہ ميری نظر میں ۹۵ فيصد لوگ ايك جيسی زندگی بسر كرتے ہیں اور اگر یہ ملك كی اچھائيوں اور برائيوں كو جمع كيا جائے تو اس كا نتيجہ ايك جيسا ہو گا۔
373643