بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۶ مارچ ۲۰۰۹ء كو مالی اور گيمبيا كے پارليمنٹ كے اسپيكرز نے اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر سے عليحدہ عليحدہ ملاقات كی۔ جناب محمود احمدی نژاد نے اس ملاقات میں تاكيد كی كہ دنيائےاسلام كا اہم ترين مسئلہ، مسئلہ فلسطين ہے آج اسرائيل زوال پذير ہے اور ملت فلسطين كی مزاحمت فتح كے بہت قريب ہے۔ جناب احمدی نژاد نے كہا كہ افريقی ممالك سے بہتر تعلقات ايران كی خارجہ پاليسی میں سر فہرست ہے اسلامی جمہوریہ ايران مختلف شعبوں میں اپنے تجربات سے افريقی ممالك كو آگاہ كرنے كے لیے آمادہ ہے۔ مالی اور گيمبيا كے پارليمنٹ كے اسپيكر نے بھی اس ملاقات میں اس بات پر زور ديا كہ تمام اسلامی ممالك ملت فلسطين كی حمايت كریں اوراس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ايران سب كے لیے نمونہ ہے۔
374019