ولايتی:شيعہ وسنی كا اختلاف مسلمانوں كی كمزور ی كا باعث ہے

IQNA

ولايتی:شيعہ وسنی كا اختلاف مسلمانوں كی كمزور ی كا باعث ہے

سياسی گروپ: وحدت سے كسی كا نقصان نہیں ہوتا جبكہ فرقہ واريت مسلمانوں كی كمزور ی كی باعث ہے جس سےامت اسلامیہ اور اسلام كو نقصان ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بين الاقوامی امور میں قائد انقلاب كے مشير خاص علی اكبر ولايتی نے فلسطين كی حمايت میں ہونے والی كانفرنس كے دوران اخبار نويسوں سے بات چيت كرتےہوئے كہا كہ سعودی عرب میں شيعہ حضرات كی توہين كے بارے میں اگرچہ مجھے دقيق معلومات نہیں ہیں ليكن ہر وہ اقدام جو شيعہ اور سنی كے درميان اختلافات كا موجب بنے وہ قابل مذمت ہے۔ انھوں نے كہا كہ فرقہ وارانہ اقدام جس طرف سے بھی ہو وہ قابل قبول نہیں ہے۔ دنيائےاسلام كے ہر مقام پر تفرقے سےپرہيز ضروری ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ آج كا زمانہ مسلمانوں كی وحدت كا زمانہ ہے اور وحدت كسی كے نقصان میں نہیں ہے جبكہ اختلاف سےامت اسلامیہ اور اسلام كو نقصان پہنچ رہا ہے۔
373607