بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لبنان كے روزنامہ " النہار " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكی وزير خارجہ "ہيلری كلنٹن" كےمشير " جيفری فلٹمن"نے دمشق كے دورے كے بعد بيروت میں سياسی اور مذہبی جماعتوں كے سربراہوں سے ملاقات كی۔ امريكی ايلچی ايك وفد كے ہمراہ مجلس اعلی لبنان كے نائب صدر آيت اللہ " عبدالامير قبلان" مفتی لبنان شيخ " محمدرشيد قبانی" اور لبنانی افواج كےكمانڈر "سمير جعجع" سے ملاقات كی۔
374806