بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق خيمہ ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ عراق كےشہر سامراء میں واقع حرمين عسكريين (ع) كی تعمير نو میں مصروف عمل ايك شخص حسين علی محمد نے كہا ہے كہ ضريح مطہر كو مزيد محفوظ بنانے كی غرض سےحرم كے گنبد كو خيمہ تہوں كی صورت میں تعمير كيا گيا ہے انھوں نے كہا كہ ابھی تك وہ گنبد كی تعمير میں مصروف ہیں اور ا سكے بعد حرم كے ميناروں كی تعمير كا كام كيا جائے گا جس میں سے ہر مينار كی لمبائی ۱۶ میٹر ہو گی۔ انھوں نے مزيد كہاكہ ہماری كوشش ہے كہ باقی ماندہ ديواروں كو اسی صورت میں باقی ركھا جائے تاكہ اس مرقد مطہر كی تاريخی حيثيت بھی محفوظ رہے۔ انھوں نے كہا كہ گنبد كے داخلی حصے كا ۱۰۰فيصد كام مكمل ہو چكا ہے خارجی حصہ كا ۵۰ فيصد مكمل ہے۔
375924