ايران اور عراق كا زائرين كی آمدورفت كی خاطر مشتركہ كمپنی تاسيس كرنے پر اتفاق

IQNA

ايران اور عراق كا زائرين كی آمدورفت كی خاطر مشتركہ كمپنی تاسيس كرنے پر اتفاق

اعزازی خبرنگار جلال بيطرفان: بغداد میں ايرانی سفير اور عراقی وزير مواصلات كے درميان ملاقات میں ان دو ممالك كےزائرين كی آمدورفت كےلیے مشتركہ كمپنی تاسيس كرنے پر اتفاق ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق خيمہ ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ بغداد میں ايرانی سفير حسن كاظمی قمی اور عراقی وزير مواصلات عامر عبدالجبار كی بغداد میں ايك ملاقات ہوئی جس میں ايرانی اور عراقی زائرين كی آمدورفت میں سہولت فراہم كرنے كی غرض سے دونوں ممالك نےمشتركہ كمپنياں تاسيس كرنے پر تبادلہ خيال كيا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالك كےدرميان مشتركہ مسائل پر بھی گفتگو كی گئی ہے۔ حال ہی میں ايران كے كئی شہروں اور نجف اشرف كے درميان پروازوں كےدرميان طے ہونےوالے معاہدے كے تحت ہر ہفتہ ۱۴ پروازیں ايران سے نجف اشرف آمدورفت كریں گی۔
375928