پاكستانی صدر پا برہنہ حرم امام رضا علیہ السلام كے صحن میں داخل ہوئے

IQNA

پاكستانی صدر پا برہنہ حرم امام رضا علیہ السلام كے صحن میں داخل ہوئے

سماجی گروپ: پاكستانی صدر نے جمعرات ۱۲مارچ ۲۰۰۹ء كو آدہی رات كے وقت پابرہنہ امام رضا علیہ السلام كے حرم كی زيارت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كےصدر " آصف علی زرداری" نے ۱۲ مارچ ۲۰۰۹ء كو آدہی رات كے وقت امام رضا علیہ السلام كی زيارت كے لیے آتے ہوئے حرم امام رضا (ع) كے صحن میں ہی اپنے جوتے اتار دیے اور انتہائی خضوع وخشوع كے ساتھ حرم امام رضا (ع) كی ضريح مبارك كے سامنے تھوڑی دير كے لیے كھڑے ہو كر امام (ع) سے رازو نياز كيا اور ضريح مبارك كو چومنے كے بعد دارالسلام ہال میں نماز ادا كی۔
377441