گھانا میں " اسلام و مسيحيت" كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

گھانا میں " اسلام و مسيحيت" كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: ۱۴مارچ ۲۰۰۹ء كو گھانا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كی كوششوں سے " اسلام و مسيحيت" كے موضوع پر " لگون" يونيورسٹی میں سيمينار منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں گھانا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير اور اس ملك كے ۳۰۰ سے زائد مسلمانوں اور عيسائيوں نے شركت كی۔ اس سيمينار میں ايك مسلمان اور ايك مسيحی نے " اسلام اور مسيحيت كے درميان روابط كےموضوع پر خطاب كيا۔ اس كے علاوہ اس سيمينار میں ۵ افراد نے اپنے مقالے پڑہے جن میں سے موجودہ زمانے میں اسلام كو در پيش چيلنجز كے موضوع پر ايك مقالہ جناب " حسين" نے پڑہا جن كا تعلق ايران سے ہے۔ اس سيمينار كے اختتام پر گھانا میں " اسلام اور مسيحيت" كے موضوع پر منعقد ہونے والے پروگراموں كے متعلق ايك رپورٹ پيش كی گئی۔
378192